اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اٹلی میں تارکینِ وطن کے پہچنے کا سلسلہ جاری ہے

انٹرنيشنل آرگنائزيشن فور مائیگريشن نے کہا ہے کہ پچھلے برس کے مقابلے ميں اِس برس بُحيرہ روم پار کر کے يورپ پہچنے کي کوشش ميں ہلاک ہونے والوں کي تعداد تيس گُنا زيادہ ہے۔ ادارے کے ترجمان کے مطابق اِس برس ہلاک ہونے والوں کي تعداد سترہ سو پچاس تک پہنچ چکي ہے۔

اقوامِ متحدہ نے خبردار کيا ہے کہ اگر يورپ نے تارکينِ وطن کي حفاظت کے ليے مناسب اقدامات نہيں کيے تو اِس برس مرنے والوں کي تعداد 30 ہزار تک پہنچ سکتي ہے۔ دو روز قبل بھي تارکينِ وطن کی ايک کشتي کے ڈوبنے سے سات سو سے زيادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ کلائيو مائري کي رپورٹ پيش کر رہے ہیں زياد ظفر