یمن
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

یمن میں حالات کشیدہ، لوگ ہجرت کرنے پر مجبور

بحیرۂ روم کے ذریعے غیرقانونی طور پر اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی ہجرت کرنے کی ایک بڑی وجہ مشرقِ وسطی اور شمالی افریقہ میں عدم استحکام ہے۔

اِس کي ايک مثال يمن بھي ہے جہاں حوثی باغیوں اور سعودی عرب کے زیر قیادت اتحادی افواج کے درمیان جاری لڑائی کے سبب حالات کشیدہ ہیں۔ گزشتہ مارچ سے اب تک اس لڑائی میں جو شدت آئی ہے اس میں یمن کي بندرگاہ عدن لڑائی کا اہم مرکز ہے۔ لڑائي سے عدن کے رہائیشوں کی زندگی ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہے۔ بی بی سی کی اورلا گيرین اُن چند مغربی صحافیوں میں شامل ہیں جن کو عدن جانے کا موقع ملا۔ اورلا گيرن کی رپورٹ پیش کر رہی ہیں خدیجہ عارف