اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

نایاب کچھوؤں کی سمگلنگ

لاہور ایئرپورٹ سے پکڑے جانے والے پانچ سو نایاب بلیک سپائیڈر کچھوؤں میں سے لگ بھگ دو سو کو بلوکی کے قریب دریائے راوی میں چھوڑ دیاگیا ہے۔ ایک کروڑ اٹھائیس لاکھ روپے مالیت کے ان کچھوؤں کو بنکاک سمگل کیا جا رہا تھا۔ کسٹم حکام نے سمگلنگ کرنے والے دو افراد سے کچھوؤں کو قبضے میں لے لیا۔ لیکن پاکستان سے نایاب کچھوؤں کی سمگلنگ کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں تھا۔ آخر ان کچھوؤں کی اتنی مانگ کیوں ہے۔ اور انھیں پکڑنا ممنوع کیوں ہے۔ لاہور سے شمائلہ جعفری کی رپورٹ۔