اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’80 سال میں ایسی تباہی نہیں آئی‘

نیپال میں زلزلے سے متاثرہ افراد کو امداد کی اشد ضرورت ہے اور امدای کارکنوں کو ملک کے دور دراز علاقوں تک رسائی میں شدید دقت کا سامنا ہے جبکہ کھٹنمنڈو میں گنجان آباد گلیوں میں بھی امدای کارکنوں کو مشکلات درپیش ہیں۔

کھٹمنڈو میں مقیم صحافی اور اس زلزلے کے عینی شاہد سی کے لال نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے اس زلزلے کو گذشتہ 80 برس میں نیپال کی سب سے بڑی تباہی سے تعبیر کیا۔