اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’امداد موثر طریقے سے نہیں پہنچ رہی‘

نیپال میں ہفتے کے روز آنے والے زلزلے سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق متاثر ہونے والوں کي تعداد اسي لاکھ کے قريب ہے۔ مرنے والوں کی تعداد دن بہ دن بڑھ رہی ہے اور آج نيپال کے وزير اعظم سوشيل کوئرالا نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کي تعداد دس ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔ دارالحکومت کٹھمنڈو میں تباہ شدہ عمارتوں میں اب بھی لاشیں دبی ہوئی ہیں۔ ہزاروں لوگ کھُلے میدانوں میں خيميوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان لوگوں تک امداد موثر طریقے سے نہیں پہنچ پا رہی ہے۔