اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

نیپال، زلزلے کے بعد مسائل

نیپال میں ہفتے کو آنے والے تباہ کُن زلزلے میں پانچ ہزار افراد کی ہلاکت کے غم میں ملک میں تین روزہ سوگ منايا جا رہا ہے۔ ملک کے وزیر اعظم سُشیل کوئرالہ نے کہا ہے کہ حکومت متاثرین کی امداد کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے لیکن زلزلے سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جس سے نکلنےمیں وقت لگے گا۔ بي بي سي کے نامہ نگار جسٹن رولٹ نے زلزلے کے مرکز سے يہ رپورٹ بھيجي ہے، جو پيش کر رہے ہيں حسين عسکري۔۔