اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’جہادیوں کے معاملے میں عدالتیں آزاد نہیں ہیں‘

بھارت نے اقوام متحدہ سے درخواست کی ہے کہ وہ ممبئی حملوں کی سازش تیار کرنے والے مبینہ مرکزی ملزم ذکی الرحمٰن لکھوی کی رہائی کے معاملے میں اپنا کردار ادا کرے۔

بھارت نے پاکستانی عدالت کی جانب سے ذکی الرحمٰن لکھوی کو ضمانت پر بری کرنے کو اقوام متحدہ کی روایات کے مخالف قرار دیا ہے اور اقوام متحدہ کو ایک خط میں کہا ہے وہ پاکستان کے ساتھ اس معاملے کو اٹھائے۔

دہشت گردی کے معاملات پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کار عرف جمال نے بی بی سی کے پروگرام سیربین میں اس حوالے سے گفتگو کی ہے۔