اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’متبادل توانائی کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے‘

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور میں واقع قائداعظم سولر پارک کے پہلے یونٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔

اس منصوبے کو نہ صرف پاکستان میں شمسی توانائی کا سب سے بڑا منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے، بلکہ قائداعظم سولر پاور نامی سرکاری کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا ’فوٹو والٹیک آزمائشی منصوبہ‘ بھی ہے۔

اس منصوبے کے حوالے سے سیسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ نامی تھینک ٹینک سے وابستہ ڈاکٹر وقار نے بی بی سی کے پروگرام سیربین میں گفتگو کی ہے۔