اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’آئین کے تحت ہر فرد اپنے اعمال کا ذمہ دار ہے‘

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کی حکومت نے ملک کے مختلف اخبارات میں ایک اشتہار کے ذریعے عوام کو خبردار کیا ہے کہ اگر کسی گھرانے کا فرد دہشت گردی بشمول خود کش حملہ میں ملوث پایا گیا تو اس کے والد، بھائی یا متعلقہ رشتہ دار جن کا وہ کفیل یا زیرکفالت رہا ہو، کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ضابطہ فوجداری 1898اور دیگر دہشت گردی کے قوانین کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس سلسلے میں ماہرِ قانون لطیف آفریدی نے بی بی سی کے پروگرام سیربین میں گفتگو کی ہے۔