پاکستانی فٹبال ٹیم عالمی کپ کے لیے کوالیفائی
پاکستانی فٹبال ٹیم عالمی کپ کے لیے کوالیفائی
فٹبال میں تو پاکستان کبھی عالمی مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکا لیکن ایک پاکستان میں بنے روبوٹس کی ایک فٹبال ٹیم نے عالمی کپ کھیلنے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ روبوکپ نامی عالمی مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے یونیورسٹیوں کی ٹیموں کو ثابت کرنا ہوتا ہے کہ اُن کے روبوٹ فٹبالر مصنوعی ذہانت کا مظاہرہ کرنے کے قابل ہیں۔ پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ٹیم، جنوبی ایشیا سے منتخب ہونے والی واحد ٹیم ہے جو جولائی میں چین میں روبو کپ کھیلے گی۔ انتیس عالمی یونیورسٹیوں سے مصنوعی ذہانت کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستانی طلباء آج کل اپنے روبوٹ کھلاڑیوں کے ذہن پختہ کرنے کی کوششوں میں ہیں۔ اسلام آباد سے ظہیرالدین بابر۔