اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ہائی فیشن، کشیدہ کاری اور فون چارجر ایک ساتھ

گذشتہ چند ہفتوں سے ہماری ساتھی فیفی ہارون نے ایک نئے سلسلے کا آغاز کیا ہے جس میں وہ ان نوجوانوں سے گفتگو کرتی ہیں جو کاروباری دنیا میں نت نئے تجربات کر رہے ہیں۔

اس قسط کی پہلی مہمان صبا گل ہیں جو کہ ایک آن لائن خریداری کی سائٹ ’پوپنجے‘ کی بانی ہیں۔ اپنی اس سائٹ پر صبا گل ایسے بیگ فروخت کرتی ہیں جن پر پنجاب کے دیہاتوں میں بسنے والی خواتین کشیدہ کاری کرتی ہیں۔

فیفی کی دوسری مہمان حرا بابر ہیں جو ’سمیگ‘ نامی کپمنی کی روحِ رواں ہیں جو ایسے ہائی فیشن بیگ بناتی ہے جن میں آپ چلتے پھرتے اپنا موبائل فون چار کر سکتے ہیں۔

آئیے سنتے ہیں ان ابھرتی ہوئی کاروباری خواتین سے فیفی ہارون کی بات چیت