اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان ميں پشتو موسيقي کی بحالی کی کوششیں

پشتو موسیقی اِن دنوں پسندیدگی کے حوالے سے نئی حدوں کو چھو رہی ہے۔ شدت پسندی کی وجہ سے کچھ عرصہ پہلے تک بڑی تعداد میں موسیقی اور فن سے وابستہ افراد نے یہ پیشہ ہی چھوڑ دیا تھا لیکن اب بڑی تعداد میں گلوکار سامنے آ رہے ہیں۔ اِن میں سے کچھ نوجوان گلوکاروں نے نئی اور روایتی دھنوں پر ایسے گانے پیش کیے ہیں جنہیں صرف پختون علاقوں ميں نہیں بلکہ پاکستان بھر میں پسند کیا جا رہا ہے۔ پشاور سے عزیزاللہ خان