اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بوجھ اٹھانے والے جانوروں کی بہبود عدم توجہی کا شکار

پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں بار برداری کے لیے گدھوں، خچروں اور گھوڑوں کا کثرت سے استعمال ہوتا ہے، لیکن ان جانوروں کی بہبود دیگر کئی شعبوں کی طرح عدم توجہی کا شکار ہے۔ پاکستان میں بوجھ اٹھانے والے جانوروں کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’دی بُروک ہسپتال برائے حیوانات‘ کے سینیئر اہلکار محمد منیر نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں یہ جانور ٹرانسپورٹ کا ایک بڑا ذریعہ ہیں اور رہیں گے۔