اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

مودی اور پاک بھارت کشیدگی

انڈيا کے وزیر اعظم نریندر مودی ایک برس قبل جب اقتدار میں آئے تو اُنہوں نے پاکستان سے بہتر تعلقات قائم کرنے کا اشارہ دیا۔ لیکن چند ہی مہینوں ميں بات چیت کا سلسلہ منقطع ہو گیا۔ حال ہي ميں انڈيا کے وزیرِ دفاع نے کہا تھا کہ انڈيا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دہشت گردوں کا ہي استعمال کرنا چاہیے۔ جس کے ردعمل ميں پاکستان کے سلامتی امور کے مشیر سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ اِس سے پاکستان کے اُن اندیشوں کی توثیق ہوتی ہے کہ انڈيا پاکستان کے بعض علاقوں میں 'دہشت گردي' کي سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ دلی سے شکیل اختر کی رپورٹ