کینسر کے خلیے
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کينسر کے علاج ميں ايک بڑي پيش رفت

دنیا میں ہر سال پچاس ہزار سے زیادہ افراد کی جلد کے کینسر کی وجہ سے موت ہو جاتی ہے۔ لیکن برطانوی مُحققین نے ایک ایسا تجربہ کیا ہے جس میں کینسر کی دو دواؤں ’اِپی لیومیب‘ اور ’نِوِلیومیب‘ کا ایک ساتھ استعمال کیا جائے تو جلد کے کینسر ’میلانوما‘ کے تقريباً ساٹھ فیصد مریضوں میں اِس کیسنر کا ٹیومر سُکڑ جاتا ہے۔ يہ دوائيں جسم کي قدرتی قوتِ مدافعت کو کینسر کے خطرے کے بارے میں چوکنا کر ديتي ہيں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اِس تجربے سے بہت اہم نتائج سامنے آئے ہیں۔