اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

غذر میں خواتین کی خودکشی کی شرح میں اضافہ

گلگت بلتستان کے ضلع غِذر کي وجہِ شہرت اِس کي خوبصورتی، چیری اور خوبانی کے باغات ہيں اور ساتھ ہي يہاں جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔ اِن خاصيتوں کے علاوہ غِذر کو خواتین میں خودکشی کی غیر معمولی شرح کي وجہ سے بھي جانا جاتا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ چھوٹي سي آبادي والے اِس ضلعے ميں اوسطاً سالانہ بیس خواتین اپنی زندگی کا خاتمہ کر رہی ہیں۔ اِس کی کیا وجوہات ہیں اور کیا یہ تمام واقعات خودکشی کے ہی ہیں؟ شمائلہ جعفری نے اپنی تفصیلی رپورٹ میں یہ جاننے کی کوشش کی ہے۔