اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’این جی او پر الزام ہے تو ثبوت بھی لاؤ‘

پاکستان میں گزشتہ روز ایک بین الاقوامی غیر سرکاری فلاحی ادارے ’سیو دی چلڈرن‘ کے دفاتر بند کر دیےگئے۔ اس موضوع پر بی بی سی اردو سروس کے پروگرام سیربین سے نشر ہونے والی خصوصی گفتگو سنیئے جس میں شامل ہیں پاکستان میں سول سوسائیٹی کے سرگرم کارکن جبران ناصر، لاہور میں’ساؤتھ ایشیا پارٹنرشپ‘ نامی این جی او سے وابستہ محمد تحسین، اسلام آباد سے حارث خلیق جو ایک طویل عرصے تک رضاکارانہ طور پر این جی اوز سے وابستہ رہے اور آج کل برطانیہ میں رہائش پزیر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ جو پاکستان کی سلامتی اور اس کے سیاسی امور پر گہری نظر رکھتی ہیں۔ گفتگو کی میزبان ہیں ماہ پارا صفدر۔