اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

امریکی الیکشن میں ایشیائی سرمایہ کار

سابق امریکی صدر جارج بش کے بھائی جیب بش نے اگلے صدارتی انتخاب میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ صدارتی مہم ابھی پوری طرح سے شروع نہیں ہوئی لیکن اِس میں سرمایہ کاری کرنے والوں نے ابھی سے کمر کس لی ہے۔ اِن میں سے کئی سرمایہ کار امریکی نژاد پاکستانی اور انڈین ہیں۔ چاہے وہ کانگریس کے انتخابات ہوں یا صدارتی انتخاب، اِن میں اتنی دلچسپی کے پیچھے وجہ کیا ہے؟ واشنگٹن میں براجیش اوپادیھائے نے یہی جاننے کی کوشش کی ہے۔