منی پور
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

دکاندار بھی عورتیں خریدار بھی عورتیں

انڈیا کی شمال مشرقی ریاست منی پور کے دارالحکومت امفال میں ایک انوکھا بازار ہے جسے ماؤں کی مارکیٹ کہا جاتا ہے۔یہاں پھلوں، سبزیوں سے لےکر زیورات سمیت مختلف اشیاء کے ہزاروں سٹال صرف خواتین چلاتی ہیں۔

کہا جاتا ہے اس مارکیٹ کی شروعات سولھویں صدی میں ہوئی۔ مؤرخین کے مطابق منی پور میں مرد زیادہ تر چین اور برما میں جنگوں میں مصروف رہتے تھے اس لیے گھر چلانے کی ذمہ داری خواتین کے کندھوں پر تھی۔

لائش رام اونگبی میما دیوی بھی اس مارکیٹ میں تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے کام کر رہی ہیں۔انکی کہانی نصرت جہاں کی زبانی۔