چندیری ساڑھی
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

چندیری ساڑھی کو کمپیوٹر نے سہارا دیا ہے

انڈیا میں ایک زمانے میں شاہی ملبوسات کی رونق بڑھانے والی ہاتھ سے بنی ہوئی ’چندیری ساڑھیوں‘ کو بننے والوں نےگزشتہ ایک دہائی میں برا دور دیکھا ہے۔ وجہ، مشین سے بنی ہوئی سستی ساڑیوں کی مارکیٹ میں آمد تھی لیکن اب انٹرینٹ اور ٹیکنالوجی کے دیگر ذرائع کی وجہ سے یہ جولاہے پرانے اور نایاب ڈیزائنوں کو زندہ رکھنے میں تو کامیاب ہوئے ہی ہیں ساتھ ہی وہ اپنی ساڑھیوں کو ملک اور ملک سے باہر فروخت کرنے کررہے ہیں. شالو یادو نے ایسے ہی ایک نوجوان جولاہے محمد فرقان سے مدھیہ پردیش جاکر ملاقات کی اور ان کی کہانی انہیں کی زبانی سنی۔