اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

يرغماليوں سے متعلق پالیسی میں نرمی

شدت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال بننے والے افراد کے خاندانوں کی جانب سے سخت تنقید کے بعد اب توقع ہے کہ امریکہ يرغماليوں کے ساتھ مزاکرات کے بارے ميں اپني پالیسی میں نرمی کرے گا۔ اگرچہ جی ایٹ کے رہنما تاوان کی ادائیگی کے خلاف معاہدے پر دستخط کر چکے ہیں، اِس کے باوجود اب تک کئی ممالک شدت پسندوں کے ساتھ اس طرح کے مزاکرات کر چکے ہيں۔ دولت اسلاميہ کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے امريکي صحافي جيمز فولي نے اپني موت سے پہلے کہا تھا 'شايد بہتر ہوتا اگر ميں ايک امريکي شہري نہ ہوتا۔‘