اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

یمن میں انسانی المیہ کے شواہد: بی بی سی

یمن میں بی بی سی کو نئے انسانی المیہ کے شواہد ملے ہیں۔ جہاں خانہ جنگی کے سبب ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یمنی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد حوثی باغیوں کی پیشرفت کو روکنے کے لیے سعودی قیادت والے اتحاد نے وہاں فضائی حملے شروع کیے تھے۔ اس لڑائی میں مارچ سے اب تک دو ہزار چھ سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق ملک کي تقریباً اسی فیصد آبادی کو امداد کی ضرورت ہے۔

ہمارے مشرقِ وسطیٰ کے ایڈیٹر جرمی بوئن صنعا پہنچنے والے چند غیر ملکی صحافیوں میں سے ایک ہیں۔ اُن کی رپورٹ پيش کر رہے ہیں فراز ہاشمي۔اس رپورٹ میں بعض مناظر آپ کے لیے اضطراب کا باعث بن سکتے ہیں۔