اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ایم کیو ایم پر الزامات ’عدالت میں ثابت کرنا پڑیں گے‘

بی بی سی کو مقتدر پاکستانی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے سینیئر حکام نے برطانوی حکام کو بتایا ہے کہ جماعت کو بھارتی حکومت سے مالی مدد ملتی رہی تھی۔

اس خبر کے پس منظر میں ایک بڑا سوال ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پر بھارت سے فنڈ وصول کرنے اور اس کے ارکان کو تربیت لینے کے الزامات سے پاکستان کی اندرونی سیاست پر کیا اثرات پڑ سکتے ہیں؟ بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین میں ماہ پارا صفدر اور سینئیر صحافی اور تجزیہ کار عارف نظامی کی خصوصی گفتگو