اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بوکو حرام کی قید سے تو آزاد لیکن صدمے کی حالت میں

نائیجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی جانب سے چیبوک کے سکول سے اغوا کی گئیں زيادہ تر لڑکیوں کو ابھی تک بازیاب نہیں کرایا جا سکا ہے۔ اُنہیں کہاں رکھا گیا ہے، اِس بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں۔ کچھ ایسی خوش قسمت لڑکیاں ہیں جو کہ بوکو حرام کی قید سے آزاد ہونے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

بی بی سی کی ٹيولِپ مازومدار نے چند لڑکیوں سے بات کی جنہوں نے مہینوں بوکو حرام کی اذیتوں کو برداشت کیا۔ اِس رپورٹ میں فرضی نام استعمال کیے گئے ہیں، اور رپورٹ کے کچھ مناظر آپ کے لیے تکلیف دہ ہو سکتے ہیں۔ تفصیل کے ساتھ نصرت جہاں۔