اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

نئے ہاؤسنگ پروجیکٹ پر سائنسدان ناراض

پاکستان ميں زرعی تحقیق کے قومی ادارے یا ’این اے آر سی‘ کی جگہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں، رہائشی کالونی بنانے کی تجویز نے سائنسدانوں کو پريشان کر ديا ہے۔ اِس مجوزہ منصوبے کے خلاف زرعی سائنسدانوں نے آج احتجاجی مظاہرے میں وزیر اعظم سے اِس تجویز کو مسترد کرنے کا مطالبہ کیا۔ اِس زرعی تحقیقی مرکز کی مُلکی زراعت میں کیا خدمات ہیں اور اِس کی جگہ رہائشی کالونی بنانے کی تجویز کے کیا مُضمِرات ہیں، ديکھيئے آصف فاروقی کي اِس رپورٹ میں۔