اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بھارتی وزیر اعظم بات چیت کے لیے کیسے تیار ہو گئے؟

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزيراعظم مياں نواز شریف کی جانب سے آئندہ سال پاکستان میں سارک سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات جمعے کو روس کے شہر اوفا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے تناظر ميں ہوئي، جہاں دونوں ملکوں کو تنظیم کی رکنیت بھي دي گئي۔ اس سلسلے ميں دہلی میں ہمارے نامہ نگار شکیل اختر نے بھارتی دفاعی تحقیق کے ادارے آئی ڈی ایس اے کے تجزیہ کار سشانت سرین سے بات کی اور پہلے یہی پوچھا کہ آخر اچانک ایسی کیا تبدیلی آگئی کہ بھارتي وزیراعظم اپنے پاکستاني ہم منصب سے بات چیت کے لیے تیار ہو گئے؟