اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ہم ستر فیصد کامیاب ہوچکے ہیں‘

نواز لیگ کی حکومت اِس تاثر کو رد کرتی ہے کہ قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد سُست روی کا شکار ہے۔

وزارت داخلہ کی پارلیمانی سیکرٹری اور حکمراں جماعت کی رکنِ قومی اسمبلی مریم اورنگزیب نے نامہ نگار ہارون رشید کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ بیس برسوں میں دہشت گردي کے خلاف جو کام نہیں ہوا تھا، اُس پر پچھلے چھ ماہ میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔