اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

رابندر ناتھ ٹیگور کی شعر و شاعری کا لندن میں استقبال

وہ 'بارڈ آف بنگال' یعنی بنگال کے شاعر کہلاتے ہیں اور جنوبی ایشیا کي اہم ادبی شخصیات میں سے ایک ہیں۔ رابندر ناتھ ٹیگور، لٹریچر يا ادب میں نوبیل انعام جیتنے والے پہلے غیر یورپی شخص تھے۔ انيسویں صدی میں پیدا ہونے والے اِس شاعر، ناولسٹ، مضمون نگار، گیت اور افسانہ نگار کو گزشتہ دنوں لندن میں ايک تقریب ميں ياد کيا گيا اور اُن کے کام کو سراہا گیا۔ اِس تقريب ميں شبانہ اعظمی اور جاوید اختر بھی شامل تھے۔ بی بی سی کی شبنم محمود کي رپورٹ پیش کر رہی ہیں قندیل شام۔