اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اوباما کینیا میں اپنی دادی سے ملیں گے؟

افریقي ملک کینیا اس ہفتے کے آخر میں ہونے والے ایک تاریخی دورے کے لیے پُرجوش تیاری کر رہا ہے۔ بطور امريکي صدر، يہ باراک اوباما کا اپنے والد کے آبائی ملک کا پہلا سرکاری دورہ ہو گا۔ اور کہیں بھی یہ جوش و خروش اتنا نمایاں نہیں جتنا کہ صدر اوباما کے آبائی گاؤں 'کوگےلو' ميں ہے۔۔۔ جہاں آج بھی باراک اوباما کی سوتیلی دادی رہتی ہیں۔ کينيا ميں لوگ يہ ديکھنے کے ليے بےچين ہيں کہ کيا اوباما اس دورے ميں اپني سوتيلي دادي سے بھي مليں گے؟ بی بی سی کی نامہ نگار 'کیتھرین بِیارُوہنگا' کي رپورٹ پیش کر رہی ہیں قندیل شام