اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’سیاسی حکومت کی نالائقی فوج کو موقع دیتی ہے‘

انسانی حقوق کی کارکن عاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ غیر فوجی امور میں فوج کی مداخلت کی وجہ سویلین حکومت کی نااہلی ہے۔

بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ’انٹرنیشنل کرائسِس گروپ‘ کی حالیہ رپورٹ کے تناظر میں بی بی سی اردو کے پرواگرم سیربین میں ماہ پارہ صفدر سے ایک تفصیلی گفتگو میں عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ یہ ایک متوازن رپورٹ ہے جس میں تنظیم نے ان باتوں کو تسلیم کیا ہے جہاں پاکستان کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔

پاکستان میں فوجی عدالتوں اور قانون کی حکمرانی کے حوالے سے عاصمہ جہانگر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون اشرافیہ اور عوم کے لیے مختلف ہے۔