اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

یعقوب میمن کو پھانسی کیوں دی گئی؟

انڈیا کی مغربی ریاست مہارشٹر میں جمعرات کی صبح یعقوب میمن کو پھانسی دیدی گئی۔ ان پر مارچ انیس سو ترانوے میں ممبئی میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کی سازش کا جرم ثابت ہوا تھا۔ ان دھماکوں میں ڈھائی سو سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ اصل ملزم اور یعقوب کے بڑے بھائی ٹائیگر میمن اب بھی مفرور ہیں۔

ملک میں دانشوروں اور قانونی ماہرین کا ایک حلقہ یقعوب میمن کی سزائے موت کی مخالفت کر رہا تھا۔ ان کا موقف تھا کہ یعقوب کو ان کے بھائی کے گناہوں کی سزا دی جارہی ہے، اور اگر وہ اس سازش میں ملوث بھی تھے تو ان کے جرم کی نوعیت ایسی نہیں تھی کہ انہیں پھانسی دی جائے

دہلی سے سہیل حلیم