اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کیا ملا منصور امن مذاکرات کے حق میں نہیں؟

ملا عمر کی موت کی خبر آنے کے بعد سے طالبان کی صفوں میں جو انتشار سامنے آیا ہے اور ان کی موت سے افغان حکومت اور طالبان امن مذاکرات کس نہج پر جا سکتے ہیں؟ اس موضوع پر عمر آفریدی نے بی بی سی اردو کے ریڈیو پروگرام سیربین میں افغان امور کے سینیئر تجزیہ کار رحیم اللہ یوسفزئی سے بات کی اور ان سے پہلے پوچھا کہ ملا منصور سے منسوب یہ بیان کیا واقعی ان ہی کی آواز میں اور قابلِ اعتبار ہے؟