اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’پیروی کے انداز سے شبہ تو پیدا ہورہا ہے‘

پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکپریس میں سن 2007 ميں ہونے والے بم دھماکے کے اصل ملزم ’سوامی اسیم آنند‘ کی ضمانت کے فیصلے کو ’این آئی اے‘ يعني قومي تفتيشي ايجنسي کی جانب سے چیلنج نہ کیے جانے پر انڈیا کی حزب اختلاف ناراض ہے۔بھارت کے رسالے ’کارواں‘ نے سوامی اسیم آنند کا انٹرویو کیا تھا جس میں انھوں نے سمجھوتہ ايکسپریس سمیت کئی بم دھماکوں کے سلسلے میں اہم انکشافات کیے تھے ۔ بی بی سی کے نامہ نگار شکیل اختر نے رسالے کے مدیر ’ہرتوش سنگھ بل‘ سے پو چھا کہ ایک کے بعد ایک اور اچانک گیارہ گواہوں کا منحرف ہونا کیا محض اتفاق ہے؟