اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ہالی ووڈ ستارے جوہری معاہدے کے حامی

گزشتہ ماہ جب سےویانا میں ایران اور مغرب کے درمیان جوہری سمجھوتہ طے پایا ہے، ایک طرف اُس کے حامی اِسے ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دے رہے ہیں تو دوسری جانب مشرق وسطٰی میں اسرائیل اور سعودی عرب جیسے ایران مخالف اور امریکہ میں اُن کے ریپبلکن حلیف اِسے ایران کے لیے جوہری ہتھیار سازی کا لائسنس بتارہے ہیں۔ لیکن اب امریکہ میں بعض مشہور فلمی شخصیات بھی اس معاہدے کی حمایت میں میدان میں کود پڑے ہیں۔ بی بی سی کے مشرقٰ وسطیٰ کے امور کے ایڈیٹر جیرمی بوون کی رپورٹ پیش کررہے ہیں کاشف قمر