اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’پاکستانی لڑکیاں ڈاکٹر بنتی ہیں مگر کام کیوں نہیں کرتیں‘

پاکستان میں خواتین ڈاکٹروں کا مقام تنازع کا باعث بنا ہوا ہے۔ میڈیکل کالجوں اور یونیورسٹیوں میں مردوں کی نسبت آدھے سے زیادہ داخلے خواتین کے ہوتے ہیں لیکن صرف 23 فیصد آگے چل کر ڈاکٹر بنتی ہیں۔ اس کی ایک وجہ تو گھریلو مسائل ہیں۔ اب پاکستان میڈیکل اور ڈینٹل کونسل داخلوں کے سلسلے میں ایسا کوٹہ سسٹم شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس کے تحت پچاس فیصد داخلے مردوں کے ہوں، اور پچاس فیصد خواتین کے لیکن اس پالیسی کو اب عدالت میں چیلنج کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد سے عنبر شمسی کی رپورٹ