اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’پاکستان اور بھارت کو سمجھنا ہو گا کہ جنگیں مسائل کا حل نہیں‘

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں کچھ ایسے لوگ ہیں جن کی دکان صرف جنگ کی بات کرنے سے ہی چلتی ہے۔

بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین میں بات کرتے ہوئے مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں کو یہ سمجھنا ہو گا کہ جنگوں سے مسائل کبھی حل نہیں ہوں گے۔

بی بی سی اردو کے جاوید سومرو نے ان سے پہلا سوال یہ پوچھا کہ فنکار اور مصنف سرحد کی دونوں جانب آتے جاتے ہیں، ساتھ کام کرتے ہیں اور مثبت اقدامات ہوتے ہیں، لیکن سیاسی سطح پر دونوں ممالک بات چیت کے لیے بھی تیار نہیں تو ایسے میں کیا ان کی کوششوں پر بھی کوئی فرق پڑتا ہے؟