اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

نادرا کے 120 اہلکاروں کے خلاف کارروائي

پاکستان میں قومي شناختي کارڈ جاري کرنے والے ادارے نادرا کے ايک سو بيس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائي کي جا رہي ہے۔ اُن پر الزام ہے کہ اُنہوں نے شدت پسندوں اور غیر ملکیوں کو جعلی قومی شناختی کارڈ جاری کيے۔ یہ بات نادرا کے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز، سید مظفر علی نے بی بی سی کو ایک خصوصی انٹرویو میں بتائی۔ ہماری ساتھی ارم عباسی نے نادرا کے ڈائریکٹر جنرل آپريشنز سے پوچھا کہ حکومت کی ناک کے نیچے اِتنے بڑے پیمانے پر جعل سازی ممکن کیسے ہوئی