اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بی جے پی کی حکومت کی نئی تاریخ لکھنے کی کوشش

بھارت اور پاکستان کے درمیان 1965 کی جنگ کو پچاس سال مکمل ہو چکے ہیں۔پاکستان میں یہ دن ہمیشہ سے یوم دفاع کے طور پر منایا جاتا ہے۔ دوسری جانب، ماضی کے برعکس، بھارتی حکومت نے بھی پہلی مرتبہ اس موقع پر بڑے پیمانے پر تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔ ہندوستان میں بہت سے تجزیہ نگاروں اور مورخین کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی حکومت نئی تاریخ لکھنے کی کوشش کر رہی ہے کیونکہ 1965 کی جنگ میں نہ کسی کی ہار ہوئی تھی اور نہ ہی جیت۔ دہلی سے سہیل حلیم کی رپورٹ