اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پناہ گزینوں کی نئی ایک نسل

جرمنی کے وائس چانسلر سگمر گیبریئل نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کے تناظرميں یورپی یونین کا ايک لاکھ 60 ہزار پناہ گزینوں کو قبول کرنے کا فيصلہ سمندر میں ایک قطرے کی مانند ہے۔ دوسري طرف یورپی یونین کے صدر نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ رکن ممالک پناہ گزینوں کو بسانےمیں شريک ہوں۔ بی بی سی کے نامہ نگار فرگل کین اس وقت یونان کے جزیرے لیسبوس میں موجود ہیں جس کے ساحل پر گذشتہ چند ماہ سے دسیوں ہزار پناہ گزین اتر کر يورپ کا رخ کر رہے ہیں۔