اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پنجاب کا ’لٹل ناروے‘

اگر ناروے ميں ايک علاقے کو ’لٹل پاکستان‘ کہا جاتا ہے تو پاکستان کے صوبۂ پنجاب میں بھي ایک ایسا گاؤں ہے جسے ناروے کہا جاتا ہے۔ عالم پور گوندلاں کی قسمت 40 سال پہلے اُس وقت بدلی جب يہاں کے مکین بڑی تعداد میں ناروے منتقل ہوئے اور وہاں کمائے پيسوں سے انھوں نے اس گاؤں کا نقشہ بدل ديا۔علاقہ شاندار گھروں اور لگژري گاڑيوں سے بھرا ہے تاہم يہاں رہتا کوئي نہيں۔ مزيد احوال جانیے ہماری ساتھی عنبر شمسی سے جو عالم پور گوندلاں گئيں۔