اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

نوکری پیشہ روبوٹس

اگر روبوٹ آپ کي نوکري سنبھال لے تو کيسا لگے گا ؟ اچھا نہيں نا! ليکن يہ ہے وہ خيال جو تيزي سے حقيقت کا روپ دھار رہا ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس یا مصنوعي ذہانت دنیا میں جيسي تبدیلی لا رہی ہے اُس کي بنياد پر کہا گيا ہے کہ آئندہ دو تين عشروں میں برطانیہ کی ایک تہائی آبادی کی نوکریاں خطرے میں پڑ سکتي ہيں اور روبوٹس اُن کي جگہ لے سکتے ہيں۔ بی بی سی کے نامہ نگار برائے ٹیکنالوجی روری کیٹلن جونز کی رپورٹ زياد ظفر کي زباني۔