اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’بچوں کو سوال کرنے دیں‘

بچوں میں دوران تعلیم اپنے ارد گرد کے بارے میں جاننے کی جستجو اور تخلیقی صلاحتیں تو ہوتی ہیں مگر پاکستان میں ان کی حوصلہ افزائی ذرا کم ہی کی جاتی ہے۔ اسی کمی کو محسوس کرتے ہوئے خود اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ایک تنظیم ’ربط‘ نے اب کوشش کی ہے کہ صورتحال بہتر بنائی جائے۔ اس کے لئے اب وہ بچوں کو فنون ِلطیفہ مثلاً ڈرامہ، مجسمہ سازی، فلسفہ وغیرہ جیسے مضامین آسان مگر دلچسپ انداز میں پڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ہماری ساتھی فی فی ہارون نے ربط سے منسلک انعم نواز اور عظیم حامد سے گفتگو کی۔