اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پناہ کےمتلاشیوں کی کیمپوں میں زندگی کیسی ہے؟

پناہ گزینوں کے لیے یورپی کوٹہ سسٹم کی مخالفت کرنے والے چار یورپی ممالک ہنگری، پولینڈ، سلوواکیہ اور چیک ریپبلک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج پراگ میں ہوا ۔ یہ اجلاس یورپی ممالک کے وزرائے داخلہ کے اجلاس سے صرف ایک روز قبل منعقد ہوا جس میں تارکین وطن کے بحران پر قابو پانے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر یورپی ممالک میں اختلافات کے حاتمے کی کوشش کی جائے گی۔ ادھر جرمنی میں نئے آنے والے تارکین وطن کو سرکاری عمارتوں، کاؤنسل کے گھروں، یہاں تک کے کنٹینروں پر مشتمل عارضی بستیوں میں رکھا جارہا ہے۔ لیکن ان کیمپوں میں زندگی کیسی ہے؟ جرمنی کے شہر میونخ سے جاوید سومرو کی رپورٹ