اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

آئی ایس پی آر کا بڑھتا کردار اور آزادئ صحافت

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ افواجِ پاکستان کے شعبہِ تعلقاتِ عامہ کا سربراہ ایک لیفٹننٹ جنرل ہو گا یعنی اب انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کا درجہ بری افواج میں مزید ایک درجہ بڑھا دیا گیا ہے۔ اب تک فوج کے ایک میجر جنرل اس شعبے کے سربراہ تھے جنھیں ترقی دی گئی اور وہ لیفٹیننٹ جنرل بن گئے مگر وہ اسی شعبے کے سربراہ رہیں گے۔ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ اس شعبے کا کام بڑھ گیا ہے اس لیے اس شعبے کو ترقی دینا ضروری ہے مگر تجزیہ کار اور صحافی راشد رحمان کہتے ہیں کہ یہ ترقی آزادی اظہارِ رائے کے لیے مزید خطرے کا پیش خیمہ نظر آتی ہے۔ بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین میں راشد رحمان اور شفیع نقی جامعی کی گفتگو۔