اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پھندے پر لٹکانا عملاً ممکن ہی نہ ہو تو؟

پاکستان کے شہر فیصل آباد کی جیل میں موجود معذور قیدی عبدالباسط کو آج دی جانے والي پھانسی پر عمل درآمد فی الحال روک دیا گیا ہے کيونکہ جيل قواعد کے تحت وہ معذوري کي بناء پر طِبي لحاظ سے فِٹ نہيں تھے۔ کیا پاکستان کے قانون یا ضابطوں میں يہ گنجائش نہيں ہے کہ حکومت پھانسی کی سزا پر عمل کرنے سے پہلے جان سکے کہ کہيں کسي ایسے شخص کو پھانسی تو نہیں دی جا رہی جسے پھندے پر لٹکانا عملاً ممکن ہی نہ ہو؟