اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

جرمنی کے رضاکار

میونخ، ہیمبرگ، اور فرینکفرٹ جيسے جرمني کے متعدد بڑے شہروں، میں سینکڑوں رضاکار ملک میں داخل ہونے والے پناہ گزینوں اور تارکین وطن کی مدد کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ان رضاکاروں میں بعض مختلف رفاہي اداروں سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن درجنوں ایسے نوجوان پروفیشنل اور طالب علم بھي ہیں جو اپنے فارغ اوقات میں امدادی سرگرمیاں سر انجام دے رہے ہيں۔ ہیمبرگ، جرمنی سے جاوید سومرو کی رپورٹ