اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ننگرہار میں داعش کا اثر بڑھا ہے‘

افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے دولت اسلامیہ اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں کی خبریں تو ماضی میں بھی آتی رہی ہیں مگر یہ پہلی بار ہے کہ خود کو دولت اسلامیہ کہلانے والی تنظیم نے براہِ راست سرکاری فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

افغانستان میں دولت اسلامیہ کے بڑھتے ہوئے اثر و نفوذ پر بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین میں عمر آفریدی نے افغان امور کے ماہر رحیم اللہ یوسفزئی سے بات کی اور پوچھا کہ کیا افغان طالبان میں قیادت کے بحران نے تنظیم کو اتنا کمزور بنا دیا ہے کہ اب ان کی جگہ دولت اسلامیہ، افغان سکیورٹی فورسز کو للکارنے لگی ہے؟