اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انٹرنیٹ ٹیکس سے صارفین اور کاروبار مشکل میں

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں نئے انٹرنیٹ ٹیکس لگنے سے صارفین اور کاروبار مشکل میں پڑ گئے ہیں۔ حکومتِ پنجاب نے یہ ٹیکس واپس لینے کا وعدہ کیا تھا، تاہم اسے اب بھی لاگو کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ وفاقی ٹیکس ملا کر، اس ٹیکس کی شرح دنیا کے کئی ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ ہماری ساتھی عنبر شمسی نے جاننے کی کوشش کی کہ اس انٹرنیٹ ٹیکس کا کیا اثر ہو سکتا ہے۔