اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

قندوز پر طالبان کا قبضہ

افغان حکام کے مطابق سرکاری فورسز نے ملک کے شمالی شہر قُندوز کو طالبان کے قبضے سے چھڑانے کے لیے جوابی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ امریکہ نے بھی طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔ قُندوز میں پولیس کے ترجمان سید سرور حسین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے سینٹرل جیل اور پولیس ہیڈ کوارٹر کے ارد گرد کا علاقہ خالی کروا لیا ہے۔ دوسری جانب امریکہ کا کہنا ہے کہ اُس نے منگل کی صبح قُندوز میں طالبان جنگجوؤں کے خلاف فضائی کارروائی کی۔ تفصيل کے ساتھ زياد ظفر۔