اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ہیری پوٹر اینڈ فلاسفر سٹون باتصویر

دنیا بھر میں ہیری پوٹر کی 45 کروڑ سے زیادہ کتابیں فروخت ہو چکی ہیں۔ جنھیں 78 زبانوں میں ترجمہ کیا گیا اور ہالی ووڈ ہیری پوٹر سیریز بھی بنائی گئی۔اب ہیری پوٹر کی مصنفہ جے کے رولنگ کی کہانیاں نئے فینز تک پہنچنے والی ہیں کیونکہ ’ہیری پوٹر اینڈ فلاسفر سٹون‘ کا باتصویر ایڈیشن بازار میں آ رہا ہے۔ اس سیریز کی بقیہ سات کتابیں اگلے چند سالوں میں پبلش کی جائیں گی۔ جِم کے اس نئے ایڈیشن کے فن پاروں کے خالق ہیں۔ بی بی سی نے ان کے سٹوڈیوز میں ان سے ملاقات کی اور معلوم کیا کہ ہیری پوٹر کے اس روپ کے لیے انھیں تحریک کہاں سے ملی۔